شمالی کوریا :نئے تباہ کن بحری جہاز کی لانچنگ کا منصوبہ ناکامی کا شکار ہوگیا
تقریب میں موجود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'مجرمانہ فعل' قرار دیا جو 'مکمل لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غیر سائنسی تجربے' کا نتیجہ ہے۔
کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک نیا جنگی جہاز لانچ کرنے کی تقریب کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔
یہ واقعہ مشرقی ساحلی شہر چونگ جِن میں پیش آیا جہاں پانچ ہزار ٹن وزنی ایک نو تعمیر شدہ تباہ کن بحری جہاز لانچ ہونے والا تھا جس کا اگلا حصہ پھسل گیا جس کی وجہ سے جہاز کو نقصان پہنچا البتہ جہاز کو مکمل طور پر جیٹی سے نکلنے سے روک دیا گیا۔
نیوز ایجنسی نے ناکامی کی وجہ "ناتجربہ کاری" اور "آپریشنل لاپرواہی" کو قرار دیا۔
تقریب میں موجود شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'مجرمانہ فعل' قرار دیا جو 'مکمل لاپرواہی، غیر ذمہ داری اور غیر سائنسی تجربے' کا نتیجہ ہے۔
یہ تباہ کن جہاز شمالی کوریا کی بحری افواج میں ایک اہم اضافہ تھا، جو فوجی جہاز سازی میں ایک پرعزم قدم تھا تاہم، اس ناکامی نے اب اعلی سطح پر تنقید کو جنم دیا ہے.
شمالی کوریا نے حال ہی میں علاقائی طاقتوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نئے فوجی سازوسامان کی رونمائی کرتے ہوئے بحری ترقی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔