کولمبیا میں فوجی طیارہ گرنے سے کم از کم 66 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ہرکولیس C-130 طیارہ۔ جو ایکواڈور کے قریب جنوبی سرحد کے پاس واقع پوئیرتو لیگویزامو سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد ہی جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ایک فوجی نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ کولمبیائی فوجی طیارہ جس پر 125 افراد سوار تھے ملک کے جنوبی حصے میں گر کر تباہ ہو گیا،اس حادثے میں کم از کم 66 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ۔
ہرکولیس C-130 طیارہ۔ جو ایکواڈور کے قریب جنوبی سرحد کے پاس واقع پوئیرتو لیگویزامو سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد ہی جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
کولمبیائی فضائیہ کے طیارے پر 114 فوجی اہلکار اور عملے کے11 افراد سوار تھے۔
جنرل کارلوس فرنیندو سلوا روئدا نے طیارے پر موجود کل افراد کی تعداد کی تصدیق کی، جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اب تک 48 زندہ بچ جانے والوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
21 افراد لاپتہ
صدر گستاوو پیترو نے پہلے کہا تھا کہاس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا۔
وزیر دفاع پیدرو سانچیز نے اس المناک حادثے پر "گہرے دکھ" کا اظہار کیا اور تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں کی مدد کے لیے فورسز روانہ کی جا رہی ہیں۔ سانچیز نے ایکس پر لکھا: "میں متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور۔۔۔ سرکاری معلومات آنے تک قیاس آرائی سے گریز کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔"
فوٹیج میں عام لوگ طیارے کے ٹوٹے ہوئے پچھلے حصے کے ارد گرد چڑھتے دکھائی دیے جبکہ درختوں کے اوپر دھواں اور شعلے اٹھ رہے تھے۔
کولمبیائی اور ایکواڈور کی فورسز منشیات اسمگلنگ کارٹیلوں کے خلاف نبردِ آزما ہیں تو متنازعہ سرحدی علاقہ حالیہ ہفتوں میں وسیع پیمانے کی فوجی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔
یہ جنوبی امریکہ میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں C-130 ہرکولیس طیارے کا دوسراحادثہ ہے۔
ایک بولیوین فوجی کارگو طیارہ 27 فروری کو لا پاز کے قریب کریش ہوا تھا، جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔