ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
فضائی حملے ایران میں حکومت نہیں گِرا سکیں گے: فیدان
فوجی کاروائی یا فضائی حملے ایران میں حکومت نہیں گِرا سکیں گے: وزیرِ خارجہ خاقان فیدان
فضائی حملے ایران میں حکومت نہیں گِرا سکیں گے: فیدان
ایران-امریکہ مذاکرات عمان میں دوبارہ شروع، انقرہ کا سفارت کاری پر زور۔ / AA
10 فروری 2026

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان نے ایران میں بذریعہ فوجی کاروائی حکومت کی تبدیلی کے دعووں کو مسترد کیا اور  کہا ہے کہ فضائی حملے بھی ایران میں حکومت نہیں گِرا سکیں گے۔

بروز سوموار 'سی این این ترک' کے لئےانٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ ہدف بنائے جانے کی صورت میں ایران میں حکومت گِرے گی یا نہیں؟ فیدان نے کہا ہے کہ "نہیں،  نہیں گرے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں  ایران میں بعض مخصوص منظرناموں پر بات  نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ   فضائی حملے یا کسی اور چیز سے انتظامیہ تبدیل نہیں ہوگی۔ یہ ایک خام خیالی  ہے"۔

فیدان نے مزید کہا ہے کہ  عسکری کارروائی سے ریاست کمزور کی جاسکتی ہے لیکن یہ اقتدار کی تبدیلی کا سبب  نہیں بن سکے گی۔جو ہو سکتا ہے وہ یہ کہ حکومت  اور نظام عوام کو خدمات فراہم نہ کر سکنے کی حد تک کمزور ہو جائے ۔  ایسی صورت میں شائد موجودہ  نظام  زیادہ سخت فیصلے کرے اور اپنی اصلاح کو ترجیح دے۔یعنی اس شکل میں سوچا جا  سکتا ہے"۔

انقرہ سے سفارتی گرما گرمی

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے  یہ بیانات ایران اور امریکہ کے درمیان، تقریباً آٹھ ماہ کے تعطل کے بعد بروز جمعہ عمان میں دوبارہ شروع ہونے والے، مذاکرات کے   اگلے دور کی تیاریوں کے دوران جاری کئے ہیں۔  

ایسے میں کہ جب ایران سے متعلق کشیدگیوں نے بین الاقوامی ایجنڈے پر غلبہ حاصل کر رکھا ہے فیدان نے خبردار کیا ہے کہ "خطہ ایک اور جنگ کا متحمل  نہیں ہے۔  صدر رجب طیب اردوعان بھی اس مسئلے پر انتہائی حساسیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لہذا، ہم ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنا چاہتے ہیں"۔

فیدان نے کہا ہے  کہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے انہیں مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں  اور انقرہ بھی  امریکی فریق کے ساتھ رابطے میں  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صورتحال کو فوراً حل کرنا مشکل ہے لیکن پھر بھی  فریقین کے درمیان  مذاکرات  جاری رکھنے کے موضوع پر واضح  رضامندی پائی جاتی ہے۔

فیدان نے جنگ کے خطرے کو ٹالنے کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا  ہےکہ "زیادہ تخلیقی حل کی اپیلیں بتدریج مقبولیت حاصل کر رہی ہیں  ۔ مذاکرات کا دروازہ کھُل گیا ہے اور فی الحال جنگ کا بظاہر کوئی فوری خطرہ  نہیں  ہے"۔

دریافت کیجیے
چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
امریکہ: 9,000 امریکی شہری مشرق وسطی سے نکل گئے
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت ہم کریں گے: ٹرمپ
امریکی-اسرائیلی جنگ ایران پر امریکی فوجی تعمیر میں آخری چند دہائیوں میں سب سے بڑی ہے: سی ای این ٹی سی او ایم
جنوبی کوریائی بحریہ کے افسر کو مارشل لا کی ناکام کوشش کے الزام میں معطل کر دیا گیا
ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 4 دنوں میں امریکی نقصان 2 بلین ڈالر
پاکستان کا افغان چوکیوں پر حملہ،متعدد افغان فوجی ہلاک
ترکیہ کی فضائی کمپنیوں  نے 6 مارچ تک تمام پروازیں معطل کر دیں
ہم، ایرانی شہریوں کو درپیش تکالیف کی مذّمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں: اردوعان
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی معطل کر دی:اقوام متحدہ
آبنائے ہرمز سے جو جہاز گزرے گا وہ تباہ ہوگا:ایران
خامنہ آئی کی موت سےحالات بگڑ گئے،شمالی علاقہ جات میں کرفیو نافذ
کویت میں امریکی F-15طیارہ گر گیا،پائلٹ محفوظ