برسلز پر حملہ ہوا تو ماسکو بھی نہیں بچےگا:تھیو فرینکن
فرینکن نے پیر کو ڈیلی ڈی مورگن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے برسلز پر میزائل داغا تو ہم ماسکو کو نقشے سے مٹا دیں گے
بیلجیم کے وزیر دفاع تھیو فرینکن نے روس کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ برسلز پر کسی بھی میزائل حملے سے نیٹو کا فیصلہ کن ردعمل سامنے آئے گا۔
فرینکن نے پیر کو ڈیلی ڈی مورگن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے برسلز پر میزائل داغا تو ہم ماسکو کو نقشے سے مٹا دیں گے۔
انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نیٹو کے ساتھ امریکی وابستگی کے بارے میں شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں امریکی حکومت کے خلاف تعصب بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے لفظی طور پر کہا کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کی سو فیصد حمایت جاری رکھے گا ، برسلز پر کروز میزائل؟ یہ کوئی دانش مندی نہیں ہوگی امید ہے کہ پوٹن بھی ایسا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روسیوں نے اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے ان کی جنگی پیشہ وارانہ صلاحیتیں نیٹو کے مجموعی مقابلے میں چار گنا زیادہ گولہ بارود پیدا کرتی ہے جبکہ یورپ کے پاس مرکزی کمان بھی نہیں ہے۔
انہوں نے یوکرین میں روس کی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ پورے مغرب کے خلاف لڑ رہے ہیں! یوکرینی ہمارے ہتھیاروں ، گولہ بارود اور پیسے سے لڑ رہے ہیں بصورت دیگر وہ بہت پہلے مغلوب ہوجاتے۔
فرینکن نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ یوکرین میں جنگ کو طول دیا جائے کیونکہ اس سے مغرب کمزور ہوتا ہے، وہ روسی خام مال کو بڑے پیمانے پر خرید رہا ہے ، اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، اور پوٹن کے شمالی کوریا کے فوجیوں کو تعینات کرنے پر مکمل طور پر خوش ہے،میں بالٹک ریاستوں پر ایک بڑے روسی حملے کا امکان کم سمجھتا ہوں۔ یہ نیٹو کے رکن ممالک ہیں۔ جلد ہی ہمارے پاس یورپ میں چھ سو ایف 35 طیارے ہوں گے لہذا روسی ان سے خوفزدہ ہیں ۔