ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان متحدہ عرب امارات کے دورے پر
وزیر خارجہ خاقان فیدان کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان متحدہ عرب امارات کے دورے پر
The UAE is Türkiye’s largest trading partner in the Gulf region. / AA

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان، کل 2 اکتوبر بروز جمعرات، متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ خاقان فیدان کل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد دبئی میں متوقع ملاقاتوں اور  مذاکرات میں غزّہ میں فائر بندی کے ساتھ مضبوط تعاون، شام میں استحکام کی اہمیت اور اسٹریٹجک ساجھے داریوں کی تقویت جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران فیدان ترکیہ کی، یو اے ای کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی، خواہش پر زور دیں گے ۔

فیدان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 29 ستمبر کو اعلان کردہ منصوبے کے بعد سے شروع ہونے والی، غزہ میں جنگ بندی اور امن، کوششوں پر بات چیت کریں گے۔علاوہ ازیں جنگ زدہ ملک شام میں استحکام اور تعمیر نو کے لیے شامی حکومت کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیں گے۔

ترکیہ اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری دِکھا رہے ہیں۔

جولائی 2023 میں صدر رجب طیب اردوعان کے یو اے ای کے دورے کے دوران، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل (ایچ ایل ایس سی) قائم کرنے پر اتفاق کیا جس سے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ