غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
مصر ی فریق کے ساتھ ایک میکانزم کی تشکیل کے بعد غزّہ سے باہر محصور فلسطینیوں کو رفح کراسنگ کے ذریعے غزّہ میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی: اسرائیل آرمی ریڈیو
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
Palestinian Interior Ministry to begin deployment in areas of Gaza vacated by Israel / Reuters

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان فلسطینیوں کو واپس غزہ جانے کی اجازت دے گا ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق مصر ی فریق کے ساتھ ایک میکانزم کی تشکیل کے بعد غزّہ سے باہر محصور فلسطینیوں کو تباہ شدہ رفح کراسنگ کے ذریعے غزّہ میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔ یہ اجازت 7 اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار دی جا رہی ہے ۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق "7 اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار، غزہ کے وہ  رہائشی جو مصر کے راستے انخلاء کر چکے ہیں، انہیں غزہ واپس جانے کی اجازت دی جائے گی تاہم غزہ کے رہائشیوں کی واپسی صرف اس وقت شروع ہوگی جب مصری حکام کے ساتھ ایک طریقہ کار طے پا جائے گا، اور اس کے بعد معیار، کام کا دائرہ، اور پورے عمل کا تعین کیا جائے گا۔"

ریڈیو اسٹیشن کے مطابق، معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرک اقوام متحدہ، تسلیم شدہ بین الاقوامی تنظیموں، اور نجی شعبے کے ذریعے غزہ میں داخل ہوں گے۔

یہ ٹرک خوراک، طبی سامان، پناہ گاہ کے مواد، ایندھن، اور کھانا پکانے کے لئے  گیس فراہم کریں گے۔

معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ قافلوں کو جنوبی غزہ سے شمالی غزہ تک دو اہم راستوں: صلاح الدین روڈ (مشرق میں) اور الرشید روڈ (مغرب میں) کے ذریعے آزادانہ سفر کی اجازت ہوگی۔

اسرائیل نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے نافذ ہوا، اور اس کی فوج یلو لائن تک پیچھے ہٹ گئی ہے۔

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق