خواتین کا ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنامنصفانہ نہیں ہے: سابالینکا

گزشتہ دو سالوں میں  کھیلوں کی  متعدد فیڈریشنز نے اپنی تحقیق شروع کی ہے یا قواعد میں تبدیلی کی ہے تاکہ مردوں کی بلوغت سے گزرنے والے کسی بھی شخص کو خواتین کے زمرے میں اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے سے روکا جا سکے

By
سابالینکا / AP

عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے خواتین کے کھیل میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کی شرکت پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ ٹینس میں خواتین کے لیے حیاتیاتی مردوں کا سامنا کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔

ڈبلیو ٹی اے ٹور جینڈر پارٹیسپیشن پالیسی ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو اس وقت شرکت کی اجازت دیتی ہے اگر انہوں نے کم از کم چار سال کے لیے اپنی جنس  بطور خاتون قرار دی ہو، ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کم کی ہو اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر رضامند ہوں۔

یہ حالتیں WTA میڈیکل مینیجر کی طرف سے کیس بہ کیس مزید مختلف ہو سکتی ہیں۔

منگل کو نشر  ہونے والے پیئرز مورگن کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سبالنکا نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے۔

،" بیلاروسی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں خواتین پر بہت بڑا فائدہ حاصل ہے اور میرا خیال ہے کہ خواتین کے لیے بنیادی طور پر حیاتیاتی مردوں کا سامنا کرنا مناسب نہیں ہے

"یہ منصفانہ نہیں ہے۔ وہ عورت اپنی پوری زندگی اپنی حد تک پہنچنے کے لیے محنت کرتی رہی ہے اور پھر اسے ایک ایسے مرد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو حیاتیاتی طور پر بہت زیادہ طاقتور ہے، اس لیے  میں کھیلوں میں اس قسم کی باتوں سے متفق نہیں ہوں۔"

 سابق ومبلڈن فائنلسٹ کرگیوس نے کہا کہ وہ سبالینکا سے اتفاق کرتے ہیں،"میرا خیال ہے کہ انہوں نے بالکل درست کہا ہے ۔"

گزشتہ دو سالوں میں  کھیلوں کی  متعدد فیڈریشنز نے اپنی تحقیق شروع کی ہے یا قواعد میں تبدیلی کی ہے تاکہ مردوں کی بلوغت سے گزرنے والے کسی بھی شخص کو خواتین کے زمرے میں اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے سے روکا جا سکے۔