خواتین کا ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنامنصفانہ نہیں ہے: سابالینکا
کھیل
2 منٹ پڑھنے
خواتین کا ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنامنصفانہ نہیں ہے: سابالینکاگزشتہ دو سالوں میں  کھیلوں کی  متعدد فیڈریشنز نے اپنی تحقیق شروع کی ہے یا قواعد میں تبدیلی کی ہے تاکہ مردوں کی بلوغت سے گزرنے والے کسی بھی شخص کو خواتین کے زمرے میں اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے سے روکا جا سکے
سابالینکا / AP
10 دسمبر 2025

عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے خواتین کے کھیل میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کی شرکت پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ ٹینس میں خواتین کے لیے حیاتیاتی مردوں کا سامنا کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔

ڈبلیو ٹی اے ٹور جینڈر پارٹیسپیشن پالیسی ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو اس وقت شرکت کی اجازت دیتی ہے اگر انہوں نے کم از کم چار سال کے لیے اپنی جنس  بطور خاتون قرار دی ہو، ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کم کی ہو اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار پر رضامند ہوں۔

یہ حالتیں WTA میڈیکل مینیجر کی طرف سے کیس بہ کیس مزید مختلف ہو سکتی ہیں۔

منگل کو نشر  ہونے والے پیئرز مورگن کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سبالنکا نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے۔

،" بیلاروسی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں خواتین پر بہت بڑا فائدہ حاصل ہے اور میرا خیال ہے کہ خواتین کے لیے بنیادی طور پر حیاتیاتی مردوں کا سامنا کرنا مناسب نہیں ہے

"یہ منصفانہ نہیں ہے۔ وہ عورت اپنی پوری زندگی اپنی حد تک پہنچنے کے لیے محنت کرتی رہی ہے اور پھر اسے ایک ایسے مرد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو حیاتیاتی طور پر بہت زیادہ طاقتور ہے، اس لیے  میں کھیلوں میں اس قسم کی باتوں سے متفق نہیں ہوں۔"

 سابق ومبلڈن فائنلسٹ کرگیوس نے کہا کہ وہ سبالینکا سے اتفاق کرتے ہیں،"میرا خیال ہے کہ انہوں نے بالکل درست کہا ہے ۔"

گزشتہ دو سالوں میں  کھیلوں کی  متعدد فیڈریشنز نے اپنی تحقیق شروع کی ہے یا قواعد میں تبدیلی کی ہے تاکہ مردوں کی بلوغت سے گزرنے والے کسی بھی شخص کو خواتین کے زمرے میں اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے سے روکا جا سکے۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں