ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
میں، ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں: اردوعان
میں، غزہ میں خونریزی کے سدّباب اور جنگ بندی کی خاطر ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں اور قیادت کو سراہتا ہوں: صدر رجب طیب اردوعان
میں، ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہوں: اردوعان
His remarks came after Trump outlined key points of his Gaza ceasefire plan during a news conference in Washington with Netanyahu. / AP Archive

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے محصور غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہا ہے۔

صدر اردوعان نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں، غزہ میں خونریزی کے سدّباب اور جنگ بندی کی خاطر ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں اور قیادت  کو سراہتا ہوں "۔

اردوعان نے مزید کہا  ہےکہ ترکیہ سفارتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا اور انقرہ "تمام فریقین کے لیے قابل قبول منصفانہ اور دیرپا" امن کے قیام  کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا  ہےجب ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ جنگ بندی منصوبے کے اہم نکات پیش کیے ہیں۔

اس منصوبے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا  ہےکہ اسرائیلی رہنما نے "فلسطینی ریاست کی واضح الفاظ میں مخالفت کی ہے ... اور میں اسے سمجھتا ہوں۔"

واضح رہے کہ اسرائیل محصور غزہ میں اب تک ، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل، 66,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چُکا  ہے ۔

اسرائیلی حملوں نے علاقے کے بیشتر حصے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا  اور اس کی پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
وزیر فیدان: "ہم CAATSA پابندیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں"
نائب صدر یلماز  کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
نیٹو کو ترکیہ کی ضرورت ہے، بیلجئین وزیر دفاع
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
نیٹو میں ترکیہ کا بڑھتاہوا کردار
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات
ترکیہ کی طرف سے، کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی، شدید مذّمت
نیٹو پارلیمانی وفد کا انقرہ سمٹ سے قبل  انقرہ میں ترک ڈراونز بنانے والی بڑی فرم کا دورہ
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
ترکیہ: اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ عالمی امن کی ضمانت ہے
1915 کے واقعات کے بہانے اسرائیل اپنے جرائم چھپارہا ہے:ترکیہ