یورپی یونین کی 246 بلین ڈالر کے روسی اثاثوں کو 'غیر محدود عرصے تک غیر فعال' کرنے کی حکمت عملی
روسی سنٹرل بینک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے اس کے منجمد اثاثوں کا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی غیر قانونی ہے اور وہ اس تجویز کو چیلنج کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے اعلان کیا کہ یورپی یونین نے یورپ میں محفوظ روسی اثاثوں کو "غیر معینہ مدت کے لیے غیر فعال" کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کالاس نے جمعہ کو ایکس پر کہا: "یورپی یونین نےفی الحال روسی اثاثوں کو غیر معینہ مدت کے لیے غیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے یقینی بنتا ہے کہ جب تک روس نے یوکرین کو پہنچائے گئے نقصان کا مکمل ازالہ نہ کیا ، روسی فنڈز کے 210 ارب یورو (246 ارب ڈالر) تک یورپی علاقے میں ہی رہیں گے۔"
یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان دیر لین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور زور دیا کہ یہ روس کو "ایک مضبوط پیغام" دیتا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک اس کے اخراجات بڑھتے رہیں گے۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایکس پر کہا: "اکتوبر کےیورپی رہنماؤں نے عہد کیا تھا کہ جب تک روس اپنی جارحیت کی جنگ بند نہیں کرتا اور پہنچائے گئے نقصان کا معاوضہ نہیں دیتا وہ روسی اثاثوں کو غیر فعال رکھا جائے گا۔ آج ہم نے اس عہد کو پورا کیا۔"
یوروکلئیر کی میزبانی کرنے والے بیلجیئم جویورپی یونین میں منجمد روسی اثاثوں کا بنیادی محفوظ ادارہ ہے نے اس منصوبے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس خدشے کے ساتھ کہ ملک کو قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مالی ذمہ داری اکیلے اٹھانی پڑ سکتی ہے۔
بیلجین حکومت نے ممکنہ مالی اور قانونی خطرات کا مقابلہ کرنے اور یوروکلئیر کا بہتر تحفظ یقینی بنانے کے لیے یورپی کمیشن کے ابتدائی مسودے میں کئی تبدیلیوں پر زور دیا ہے۔