سیاست
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین کی 246 بلین ڈالر کے روسی اثاثوں کو 'غیر محدود عرصے تک غیر فعال' کرنے کی حکمت عملی
روسی سنٹرل بینک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے اس کے منجمد اثاثوں کا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی غیر قانونی ہے اور وہ اس تجویز کو چیلنج کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔
یورپی یونین کی  246 بلین ڈالر کے روسی اثاثوں کو 'غیر محدود عرصے تک غیر فعال' کرنے کی حکمت عملی
(فائل) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کی یورپی کونسل یوکرین کی آنے والے سالوں کی مالی ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہوگی۔ / Reuters

خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے اعلان کیا  کہ یورپی یونین نے یورپ میں محفوظ روسی اثاثوں کو "غیر معینہ مدت کے لیے غیر فعال" کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کالاس نے جمعہ کو ایکس پر کہا: "یورپی یونین نےفی الحال  روسی اثاثوں کو غیر معینہ مدت کے لیے غیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے یقینی بنتا ہے کہ جب تک روس نے یوکرین کو پہنچائے گئے نقصان کا مکمل ازالہ نہ کیا ، روسی فنڈز کے 210 ارب یورو (246 ارب ڈالر) تک یورپی علاقے میں ہی رہیں گے۔"

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان دیر لین نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور زور دیا کہ یہ روس کو "ایک مضبوط پیغام" دیتا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک اس کے اخراجات بڑھتے رہیں گے۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ایکس پر کہا: "اکتوبر کےیورپی رہنماؤں نے عہد کیا تھا کہ جب تک روس اپنی جارحیت کی جنگ بند نہیں کرتا اور پہنچائے گئے نقصان کا معاوضہ نہیں دیتا وہ روسی اثاثوں کو غیر فعال رکھا جائے گا۔ آج ہم نے اس عہد کو پورا کیا۔"

یوروکلئیر کی میزبانی  کرنے والے بیلجیئم  جویورپی یونین میں منجمد روسی اثاثوں کا بنیادی محفوظ ادارہ ہے نے اس منصوبے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس خدشے کے ساتھ کہ ملک کو قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مالی ذمہ داری اکیلے اٹھانی پڑ سکتی ہے۔

بیلجین حکومت نے ممکنہ مالی اور قانونی خطرات کا مقابلہ کرنے اور یوروکلئیر کا بہتر تحفظ یقینی بنانے کے لیے یورپی کمیشن کے ابتدائی مسودے میں کئی تبدیلیوں پر زور دیا ہے۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز