ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ نے شمالی قبرص میں 6 ایف سولہ طیارے تعینات کر دیئے
ترک وزارتِ قومی دفاع نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں چھ ایف-16 محارب  طیارے  اور  فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے
ترکیہ نے شمالی قبرص میں 6 ایف سولہ طیارے تعینات کر دیئے
ایف سولہ / AA
9 مارچ 2026

ترک وزارتِ قومی دفاع نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں چھ ایف-16 محارب  طیارے  اور  فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے

یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران شمالی قبرص کے لیے مرحلہ وار دفاع مضبوط کرنے کے منصوبے کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ تعیناتی "ہمارے خطے میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کی گئی ہے، اور آگے جو حالات ہوں گے ان کی بنیاد پر ضروری سمجھا گیا تو اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔

اعلان میں علاقائی کشیدگی کے بڑھنے کے درمیان ترک قبرصی برادری کی سلامتی کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔

 وزارتِ دفاع نے کہا کہ اضافی اقدامات مستقبل کی پیش رفت کی بنیاد پر اگر ضروری سمجھا گیا تو جاری رکھے جائیں گے۔

یہ فیصلہ مشرقِ بحیرہ روم میں صورتِ حال کی مزید بے چینی کی  اطلاعات کے بعد آیا ہے، جنہیں اسرائیل-امریکہ کی جانب سے ایران پر جاری جنگ اور اس کے پھیلاو کے خطرات سے منسوب کیا جا رہا ہے جن میں حال ہی میں ایک ایرانی میزائل کا ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے  مار گرانا شامل ہے ۔

واضح رہے کہ جزیرہ قبرص میں ایک برطانوی فوجی اڈہ موجود ہے۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں