نیا شام
2 منٹ پڑھنے
دو امریکی سینئر قانون سازوں کی شام پر عائد سیزر پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی
ہ پابندیاں اسد کے سابقہ متاثرین کے لک کو سزا دے رہی ہیں،  یہ متاثرین  اپنی  روزہ مرہ کی زندگیوں کو لوٹنے کی کوشش میں ہیں۔
دو امریکی سینئر قانون سازوں کی شام پر عائد سیزر پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14 مئی 2025 کو ریاض، سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کر رہے ہیں۔ / Reuters
17 دسمبر 2025

منگل کو دو سینئر امریکی قانون سازوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ شام پر عائد سیزر پابندیوں کو منسوخ کرے، جب کہ سالانہ دفاعی بل سینٹ میں رائے  دہی کا منتظر ہے۔

سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں  ڈیموکریٹ کے رکن سینیٹر جین شاہین اور رپ جو ولسن، جو ایک ریپبلکن ہیں، نے یہ باتیں میگزین فارن پالیسی میں شائع ایک مقالے میں  کی ہیں۔  یہ رائے 2026 کے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ (NDAA) پر متوقع سینیٹ ووٹنگ کے پیشِ نظر دی گئی۔

اس بل میں ایک شق شامل ہے جو سیزر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عائد کی گئی پابندیوں کو منسوخ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انہوں نے لکھا، “یہ پابندیاں اسد کے سابقہ متاثرین کے لک کو سزا دے رہی ہیں،  یہ متاثرین  اپنی  روزہ مرہ کی زندگیوں کو لوٹنے کی کوشش میں ہیں۔ اگر ہم متبادل راستہ اختیار نہ کریں تو شام  کا کرب  اور اس کے عوام کی کٹھن جدوجہد سے حاصل کردہ ترقی ضائع ہو سکتی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ  ملکی بحالی  کے لیے درکار سرمایہ کاری کو متحرک  کرنے  کے لیے وقتی چھوٹ کافی نہیں  ۔

انہوں نے کہا، “کسی بھی طرح کی مفلوج کر دینے والی پابندیوں کو منسوخ کرنے سے شامیوں کو وہ صلاحیتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی جن کے ذریعے وہ ہمارے بے شمار مطالبات پورے کر سکیں گے، مثلاً کیمیائی ہتھیاروں کو تلاش کر کے تباہ کرنا، غیرقانونی منشیات کے کاروبار کو روکنا،    اسلامی انتہا پسندی کو   ختم کرنا، اور تمام شامی شہریوں کو برابر طور پر تحفظ فراہم کرنے کے طریقے تیار کرنا وغیرہ۔"

امریکی ایوانِ نمائندگان نے  گزشتہ ہفتے 901 ارب ڈالر کے NDAA کی منظوری دی، جس میں سیزر پابندیوں کی مکمل منسوخی شامل ہے، اور اسے سینیٹ کو بھیج دیا گیا ہے ۔

اگر سینیٹ نے اسے منظور کر دیا تو توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے قانون بنانے کے لیے دستخط کر دیں گے۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں