شامی قبائل نے قدرتی گیس اور تیل کے فیلڈ آزاد کروا لئے

صوبہ دیر الزور کی قبائلی فوجوں نے فرات کے مشرقی، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر والے، علاقے کو 'وائے پی جی' دہشت گرد تنظیم سے آزاد کروا لیا

By
امریکی افواج کے علاقے سے انخلا کے بعد سیکیورٹی کا خلا پیدا ہو گیا۔ / AP

شام کے صوبہ دیر الزور کی قبائلی فوجوں نے فرات کے مشرقی، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر والے، علاقے کو 'وائے پی جی' دہشت گرد تنظیم سے آزاد کروا لیا ہے ۔

انادولو کی دیر الزور ٹیم نےآج بروز  اتوار شائع کردہ خبر میں کہا ہے  کہ قبائلیوں  نے   فرات کے مشرق میں کارروائی کرکے العمر پیٹرول فیلڈ اور کونیکو قدرتی گیس فیلڈ  کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔ کاروائی میں  دریا کے مغرب سے ملنے والی کمک نے بھی گروپوں کی مدد کی ہے  ۔

واضح رہے کہ قدرتی وسائل کے مذکورہ علاقے پہلے امریکی فوج کے اڈّے تھے۔ امریکی  انخلاء کے بعد  علاقے میں سکیورٹی کا خلا پیدا ہو گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قبائلی فورسز نے فرات کے مشرق میں مذکورہ دہشت گرد  تنظیم کے خلاف پیشقدمی  کے دوران شیہیل، الحوائیج، زیبان، تیانہ، ابو حمام، ہتلہ، گرانیج، باغوز، سوسہ اور شافع سمیت کئی قصبے اور دیہات بھی اپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں۔