پرندوں میں H5 آنفلوانزا 'ممکنہ' طور پر آسٹریلیا میں مقامی طور پر پھیل رہا ہے
کسی بھی ریاست میں یا ملک میں پولٹری فارموں میں H5 پرندوں کے آنفلوئنزا کا تعین نہیں ہوا۔
پرندوں میں H5  آنفلوانزا 'ممکنہ' طور پر آسٹریلیا میں مقامی طور پر پھیل رہا ہے
[فائل] جنوبی آسٹریلیا میں ایچ 5 برڈ فلو کا پہلا تصدیق شدہ کیس 14 جون کو ملنے والے ایک 'جائنٹ پیٹرل' پرندے میں سامنے آیا تھا۔ / Reuters

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا کے حکام نے بدھ کو کہا  ہےکہ ریاست میں مزید 11 مشتبہ کیسز کی نشاندہی کے بعد H5 نسل کے برڈ فلو کے مقامی طور پر پھیلنے کا "بہت زیادہ امکان" ہے۔

آسٹریلی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ان میں سے سات کیسز ریاست کے جنوب مشرق میں اور چار کینگارو جزیرے پر پائے گئے۔

جب کہ حکام ابھی حتمی ٹیسٹنگ کے نتائج کے منتظر ہیں، جنوبی آسٹریلیا کی وزیر برائے پرائمری انڈسٹریز کلیئر سکریون نے کہا کہ اس  وائرس کے "مقامی پھیلاؤ" کا  قوی  امکان ہے۔

ریاستی حکومت کو امید ہے کہ بیماری کے جنگلی پرندوں کے درمیان مقامی طور پر پھیلنے کی تصدیق کے لیے کامن ویلتھ سائنسی اور صنعتی تحقیقاتی ادارےکے  لیب  ٹیسٹ کے نتائج بدھ یا جمعرات تک آ جائیں گے۔

سکریون نے کہا، " ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ ہم  دنیا بھر میں H5 برڈ فلو کو روک نہیں سکتے، اور دنیا کے ہر دوسرے براعظم میں بلاشبہ مقامی طور پر  منتقلی ہوئی ہے۔"

سکریون نے کہا کہ ریاست یا ملک کے دیگر حصوں میں پولٹری  فارمز میں H5 برڈ فلو کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔

 

دریافت کیجیے
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی