اقوام متحدہ کی چوکی پر حملہ، ایک امن محافظ ہلاک
یونیفل کی چوکی پر دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی گاوں عدشیت القصیر کے جوار میں یونیفل کی چوکی پر راکٹ دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
یونیفل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں دھماکہ خیز ایمونیشن کے ماخذ کا علم نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں"۔
واضح رہے کہ یونیفل، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے مرکز کی حیثیت کے حامل ملک، لبنان میں تعینات ہے۔ یونیفل کا مقصد اسرائیل کے ساتھ حد بندی لائن کے ساتھ واقع علاقے میں مبنی بَر دشمنی کاروائیوں پر نظر رکھنا ہے۔
علاقے میں مشن کا دورانیہ 2026 تک تھا لیکن مشن حالیہ برسوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے درمیان الجھ کر رہ گیا ہے۔
6 مارچ کو گھانا مسلح افواج نے جاری کردہ بیان میں اقوامِ متحدہ گھانا امن عملے کے لبنان بٹالین ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے اور نتیجتاً دو سپاہیوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اسی دن ٹینک فائر کے ذریعے اقوامِ متحدہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے اور گھانا کے امن محافظوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس کے دستوں نے حزب اللہ کی جانب سے اینٹی ٹینک میزائل فائر کے جواب میں کارروائی کی تھی۔ جوابی حملے میں اقوم متحدہ کے دو اہلکار درمیانے درجے کے زخمی ہو گئے ہیں۔
یونیفل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" ہم ایک بار پھر ،تمام فریقین سے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے اور اقوامِ متحدہ کے عملے اور املاک کی حفاظت و سلامتی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی، اپیل کرتے ہیں"۔