امریکا نے تقریباً 100 ایرانیوں کو واپس اپنے گھر بھیج دیا: رپورٹ

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی شہری امریکی طیارے میں لوئزیانا سے قطر کے ذریعے واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

US authorities and Iranian officials acknowledged the deportation. [File Photo] / AP

نیویارک ٹائمز نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ تقریباً 100 ایرانیوں کو ایران واپس بھیج دیا ہے  اس رپورٹ میں مذاکرات میں شامل دو سینئر ایرانی حکام اور منصوبے سےآگاہ  ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا  ہےکہ ایک امریکی چارٹرڈ پرواز پیر کو لوزیانا سے روانہ ہوئی اور منگل کو قطر کے ذریعے ایران پہنچنے کا شیڈول تھا ۔

اخبار کے مطابق، ان ایرانیوں کی شناخت اور امریکہ ہجرت کرنے کی ان کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔

وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے فوری طور پر رائٹرز کی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔