دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، جنوبی کوریا کا مختصر دورہ کر سکتے ہیں: یونہاپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہی اجلاس سے پہلے جنوبی کوریا کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں
ٹرمپ، جنوبی کوریا کا مختصر دورہ کر سکتے ہیں: یونہاپ
After Japan, diplomatic sources said Trump is likely to continue to South Korea, possibly for one day. / AA
5 اکتوبر 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں مہینے کے آخر میں اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سربراہی اجلاس سے پہلے جنوبی کوریا کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔

یونہاپ خبر ایجنسی  کے مطابق ٹرمپ،سربراہی اجلاس سے قبل  جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ مذاکرات  کریں گےلیکن اجلاس کی، 31 اکتوبر تا 1 نومبر گائیونگجو میں متوقع،  مرکزی نشست میں شرکت کیے بغیرواپسی کے لئے  روانہ ہو جائیں گے۔

حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار نے یونہاپ نیوز ایجنسی کوٹیلی  فون پر بتایا ہے کہ"صدر ٹرمپ کے 29 اکتوبر کو پہنچنے اور گائیونگجو کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔تاہم، ان کانظام الاوقات  ابھی تک حتمی نہیں ہوا ہے اوراس معاملے پر  جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔"

جنوبی کوریا کے متوقع دورے سے پہلے، ٹرمپ 26 سے 28 اکتوبر تک ملائیشیا میں آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد جاپان کا سفر کریں گے۔

سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ  جاپان کے بعد ٹرمپ جنوبی کوریا کا ایک روزہ دورہ کرسکتے ہیں۔

ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ "29 تاریخ کو آمد کے بعد ان کی روانگی کب ہو گی  اس بارے میں ابھی تک کسی چیز کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔"

امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں  مہینے کے آخر میں جنوبی کوریا میں ایک مختصر ملاقات ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار نےکہا ہے کہ  APEC سربراہی اجلاس کے دوران ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کا امکان ضعیف ہے۔

دریافت کیجیے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات