ترک سفیر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

ترک سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  لکھا ہے کہ مشترکہ دلچسپی کے مسائل، ترکیہ اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاون اور موجودہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی گئی

By
ترکیہ-امریکہ

  امریکہ میں متعین ترک  سفیر سادات اونال نے واشنگٹن ڈی سی میں سینیٹر ایلیسا سلوٹکن سے ملاقات کی جہاں دونوں فریقین نے  ملاقات  کو "نتیجہ خیز" قرار دیا۔

ترک سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  لکھا ہے کہ مشترکہ دلچسپی کے مسائل، ترکیہ اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاون اور موجودہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

سفارت خانے کے مطابق، اونال اور سلوٹکن نے دونوں ممالک کے درمیان مکالمت اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بند کمرے  میں ہوئی اس ملاقات کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ترک سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  لکھا ہے کہ مشترکہ دلچسپی کے مسائل، ترکیہ اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاون اور موجودہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

حال ہی میں، ترک صدر رجب طیب ایردوان  نے ترکیہ کو امریکہ کی قیادت میں F-35 لڑاکا طیارہ  پروگرام میں دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ  یہ اقدام واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو اور نیٹو کے سکیورٹی فریم ورک کو مضبوط کرے گا۔

 بلومبرگ کے تحریری تبصروں میں ایردوان نے ترکیہ  کے پروگرام سے  اخراج  کو "غیر منصفانہ" قرار دیا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت  میں دوبارہ واپسی  سے   باہمی تعلقات کو زیادہ معقول اور تعمیری بنیاد پر دوبارہ قائم کرنے کا موقع ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ  کی جانب سے ایف-35 طیاروں کا حصول اہم اور ضروری ہے علاوہ ازیں،  ایف-16 کی فروخت، خلق  بینک کے طویل عرصے سے جاری مقدمے اور ترکیہ  کو امریکی مائع قدرتی گیس کی فراہمی بڑھانے پر بھی بات چیت جاری ہے۔