مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں926 تک جا پہنچیں:ایران
ایران  کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ملک پر جاری  امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں 926 تک پہنچ گئی ہیں
اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں926 تک جا پہنچیں:ایران
ایران-امریکہ / Reuters
5 مارچ 2026

ایران  کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ملک پر جاری  امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں 926 تک پہنچ گئی ہیں۔

وزارت کے ترجمان حسین کرمانپور نے کہا کہ 28 فروری سے 4 مارچ کو شام 5 بجے تک کیے گئے حملوں میں 6,186 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

X پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کرمانپور نے کہا کہ زخمیوں میں سے 2,054 افراد اس وقت ہسپتالوں میں علاج کروا رہے ہیں۔

مزید 3,545 افراد کا علاج کر کے  فارغ  کیا گیا، جبکہ 552 کو واقعے کی جگہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک زخمیوں  کے  502 آپریشن کیے جا چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق ہلاک شدگان میں خواتین کا حصہ 13 فیصد جبکہ مردوں کا حصہ 87 فیصد تھا۔

کرمانپور نے کہا کہ ہلاک شدگان میں 180 افراد 18 سال سے کم عمر تھے، جن میں پانچ سال سے کم عمر تین بچے بھی شامل ہیں۔

سب سے کم عمر شہید تہران میں ایک سالہ بچہ تھا۔

زخمیوں میں سے 301 افراد 18 سال سے کم عمر تھے اور 39 پانچ سال سے کم عمر تھے۔

زخمیوں میں سب سے چھوٹا ایک چھ ماہ کا لڑکا تھا، جبکہ سب سے عمر رسیدہ 91 سالہ مرد تھا۔

اسرائیل اور امریکہ نے ہفتہ سے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے ہیں، جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے، جن میں  رہبر اعلی  علی خامنہ ای اور سینئر عسکری حکام بھی شامل ہیں۔

ایران نے جواب میں ڈرون اور میزائل حملے کیے جن کا ہدف اسرائیل کے علاوہ خلیجی ممالک بھی رہے جو امریکی عسکری اثاثوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں