ایبولا وائرس کی ویکسین نہ ہونے کے باوجود صحت یابی ممکن ہے: ڈبلیو ایچ او
جمہوریہ کانگو میں ایبولا مریضوں کی صحت یابی کی خبریں صحت کی عالمی برادری کے لیے امید کی کرن بن گئیں
ایبولا وائرس کی ویکسین نہ ہونے کے باوجود صحت یابی ممکن ہے: ڈبلیو ایچ او
ایبولا (آرکائیو)

جمہوریہ کانگو میں ایبولا وبا کے خلاف جدوجہد جاری ہےاور ہسپتال سے موصول ہونے والی صحت یابی کی خبریں صحت کی عالمی برادری کے لیے امید کی کرن بن گئی ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت 'ڈبلیو ایچ او' نے بونیا شہر میں زیرِ علاج چار نرسوں اور ایک لیبارٹری ملازم کے مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ بروقت تشخیص اور مناسب طبی نگہداشت زندگیاں  بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں  وبا کے سدّباب کی خاطر جاری اقدامات کو مزید تیز کرنے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

ویکسین نہ ہونے کے باوجود صحت یابی ممکن

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے وبا کے گڑھ، صوبہ ایتوری کے دارالحکومت، 'بونیا' کے دورے کے دوران اہم بیانات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے  کہ ایبولا کی اس مخصوص قسم کے لیے ابھی تک کوئی منظور شدہ ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔تاہم مؤثر طبی نگہداشت اور بروقت مداخلت کے ذریعے اس بیماری کو جان لیوا ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق، صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہونے والے طبی کارکن اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں۔

برازیل اور اٹلی میں الرٹ

وبا سے متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے والے افراد کی اپنے ممالک واپسی کے بعد برازیل اور اٹلی میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

برازیل کے ساو پاولو اور ریو ڈی جنیریو شہروں میں تیز بخار کی شکایت کے ساتھ ہسپتال آنے والے دو مریضوں میں گردن توڑ بخار اور ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تشخیص ایبولا کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کرتی لہٰذا مریضوں کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اٹلی کے جزیرے سارڈینیا میں جمہوریہ کانگو سے لوٹنے والے اور بیماری کی علامات ظاہر کرنے والے ایک مسافر کے لیے ہنگامی طبی پروٹوکول نافذ کر دیئے گئے ہیں۔ اٹلی وزارتِ صحت نے بعد ازاں مریض کا ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان کیا  اور کہاہے کہ ملک میں ایبولا کا خطرہ اب بھی بہت کم سطح پر ہے۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا