امریکہ: بھارت، ایران کی بجائے ونیزویلا سے تیل خریدے گا
بھارت ایران کی بجائے وینزویلا سے پیٹرول خریدے گا۔ ہم نے اس معاہدے کی بنیاد رکھ دی ہے: ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے کہا ہے کہ وہ ایران کی بجائے وینزویلا سے پیٹرول خریدے گا۔
ٹرمپ نے بروز ہفتہ واشنگٹن سے فلوریڈا جاتے ہوئے ایئر فورس ون میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ" بھارت ایران کی بجائے وینزویلا سے پیٹرول خریدے گا۔ ہم نے اس معاہدے کی بنیاد رکھ دی ہے"۔
جمعرات کے روز امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ انتظامیہ کے وینزویلا سے حاصل ہونے والی پیٹرول آمدنی کے انتظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیوں کی تابع پیٹرول کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو امریکی نگرانی میں رکھا جائے گا اور بنیادی خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔
روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ وینزویلا کے پیٹرول سیکٹر کو مالی تعاون فراہم نہیں کرے گا۔ ہم نے صرف پابندیوں کی تابع پیٹرول فروخت کی عارضی طور پر کنٹرول کرنے کا کام سنبھالا ہے۔