نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
ہ مہلک حادثہ مبینہ طور پر لاپرواہی سے ٹریلر چلانے کی وجہ سے پیش آیا۔
ابوجا، نائیجیریا کے نیشنل ہسپتال کے شعبہ حادثات میں ایک ایمبولینس کھڑی ہے۔ بدھ، 26 جولائی 2023 [فائل] / AP
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ نائجیریا کے شمالی کانو صوبے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
کانو صوبائی حکومت کے ترجمان نے اتوار کو کہا"یہ مہلک حادثہ مبینہ طور پر لاپرواہی سے ٹریلر چلانے کی وجہ سے پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔"
کانو کے گورنر ابّا کبیر یوسف نے زندہ بچ جانے والوں کے لیے مفت طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔
نائجیریا میں سڑک حادثات عام ہیں، جہاں سڑکوں کا نیٹ ورک خستہ ہے اور ہائی وے قوانین کی عمومًا پابندی نہیں کی جاتی۔
2023 میں ملک کے وفاقی روڈ سیفٹی ادارے نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں 9,570 سڑک حادثات میں 5,421 افراد ہلاک ہو ئےتھے۔