ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی نقصان کا تخمینہ تقریباً 720 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، کیونکہ ہر ریپر ڈرون کی قیمت ماڈل کے لحاظ سے 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کو یکم اپریل سے مشرق وسطیٰ میں آٹھ MQ-9 ریپر ڈراونز کھو نے پڑے ہیں، جس سے ایران جنگ میں تباہ ہونے والے امریکی ڈراونز کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ گئی۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی نقصان کا تخمینہ تقریباً 720 ملین ڈالر لگایا گیا ہے، کیونکہ ہر ریپر ڈرون کی قیمت ماڈل کے لحاظ سے 30 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
MQ-9ریپر، جسے جنرل اٹومکس ایرو ناٹیکل سسٹمز تیار کرتا ہے، یہ ایک بغیر پائلٹ کا طیارہ ہے جو اطلاعات جمع کرنے، نگرانی، کھوج اور عین نشانہ بازی کے مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ آپریشنز شروع کرنے کے بعد ایران بھر میں 13,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے۔
اسی اعداد و شمار سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دورانِ جنگ ایران نے خطے کے 12 ممالک میں اہداف کو نشانہ بنایا ۔
اگرچہ منگل کو دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، اسرائیل نے لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔