مشرقی انڈونیشیا میں سیلاب،16 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ شمالی سولاویسی میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جبکہ تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

By
انڈونیشیا / Reuters

انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ شمالی سولاویسی میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جبکہ تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

انڈونیشیا کی انسداد آفات  ایجنسی نے کہا  ہے کہ پیر کے روز سیاؤ تاگولانڈانگ بیارو جزائر میں سیلاب کے بعد کم از کم 22 افراد زخمی اور 682  بے گھر ہو گئے ہیں۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے 14 دن کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، جس سے مقامی حکومتوں کو غیر معمولی اقدامات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جن میں عملہ، ساز و سامان اور انسانی امداد کی ترسیل  شامل ہے۔

شدید بارشوں کے بعد جزیرے کے کئی حصوں میں سیلاب آیا، جس سے گھروں، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے ۔

ایجنسی نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ  کی ٹیمیں تین لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں موسم باراں  میں شدید بارشوں  کی وجہ سے اکثر  سیلاب اور لینڈ سلائیڈز   برپا  ہوتے ہیں۔

ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق، نومبر کے آخر سے اب تک  انڈونیشیا کے سوماترا جزیرے میں سیلاب نے کم از کم 1,178 افراد کو ہلاک کیا ہے  جبکہ  148لاپتہ ہیں ۔