ایران کو "نیوکلیئر تعاون" میں مزید بہتری لانی چاہیے:آئی اے آئی اے

فنانشل ٹائمز نے بدھ کے روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کے حوالے سے بتایا کہ ایران کو مغرب کے ساتھ کشیدگی میں اضافے سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کو مزید  بہتر بنانا ہوگا

By
رافیل گروسی

فنانشل ٹائمز نے بدھ کے روز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کے حوالے سے بتایا کہ ایران کو مغرب کے ساتھ کشیدگی میں اضافے سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کو مزید  بہتر بنانا ہوگا۔

گروسی نے اخبار  کو بتایا کہ اگرچہ آئی اے ای اے نے جون میں اسرائیل کے ساتھ دشمنی کے بعد سے ایران میں ایک درجن کے قریب معائنے کیے ہیں  لیکن اسے فوردو ، نطنز اور اصفہان جیسی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی تھی  جن پر امریکہ نے بمباری کی تھی۔

گروسی نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے قریب نقل و حرکت کا پتہ چلا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہاں کوئی مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے بعد میں کہا کہ گروسی ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت سے پوری طرح واقف ہیں اور انہیں اس پر "بے بنیاد رائے" کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔

ایرانی حکام نے آئی اے ای اے پر اسرائیل کی بمباری کا جواز فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

گروسی نے  اخبار کو بتایا کہ اگرچہ ایجنسی ایران کے ساتھ نا خوشگوار   تعلقات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ملک کو اب بھی اس   معاہدے کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے۔