فائر بندی کے باوجود غزّہ پر اسرائیلی حملے جاری

اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد مقامات پر حملے کر کے چھ فلسطینیوں کو قتل کر دیا

By
فائل - غزہ شہر کے زیتون محلے میں ایک عمارت پر اسرائیلی فوجی حملے کے نتیجے میں دھواں اور شعلے اٹھ رہے ہیں، 6 فروری 2026۔ / AP

اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں حملے کر کے  کم از کم چھ فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

غزہ سول ڈیفنس نے کل بروز ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزّہ کے جنوبی شہر خان یونس میں سحر سے قبل کئے گئے  حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

جمعے کے روز ایک اور حملے میں رات دیر گئے  غزہ شہر کے مشرقی حصے میں انسانوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنا کر کئے گئے اسرائیلی حملے میں تین شہری ہلاک ہو  گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کی لاشیں الشفاء ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ حملے ، 28 فروری سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی امریکہ۔اسرائیل  مشترکہ جنگ کے بعد علاقے میں بڑھتی ہوئی  کشیدگی کے دوران کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  10 اکتوبر سے غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود  اسرائیل کی جانب سے وقفے وقفے سے حملے اور پرتشدد واقعات جاری  ہیں۔ علاوہ ازیں مشرق وسطیٰ کے زیادہ وسیع جغرافیے میں جھڑپوں میں شدّت پیدا ہو گئی ہے اور یہ تمام حالات شہریوں کو مزید غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔