پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران اپنے ملک کی “مکمل یکجہتی اور حمایت” کا اظہار کیاہے۔
پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف
پاکستان-سعودی عرب / Others
13 مارچ 2026

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران اپنے ملک کی “مکمل یکجہتی اور حمایت” کا اظہار کیاہے۔

 شہباز شریف جمعرات کو جدہ پہنچے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا کہ ایک محدود ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ  سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوشش کرتا رہے گا۔”

پاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر میں باہمی دفاعی معاہدہ طے کیا تھا جس میں وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

علاقائی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب تہران نے اسرائیل ، اردن، عراق اور خلیجی ملکوں میں امریکی  اڈوں کو ہدف بنایا۔

امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں تقریباً 1,300 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بدھ کو شہباز  شریف سے اپنی فون گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ان کے ملک کے قانونی حقوق کو تسلیم کیا جائے اور جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں