غزہ میں ایک اور صحافی شہید
وسطی غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطین اخبار کے رپورٹر محمد المنیراوی شہید ہوگئے ہیں
غزّہ کے طبّی ذرائع کے مطابق منگل کے روز وسطی غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطین اخبار کے رپورٹر محمد المنیراوی شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ المنیراوی کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔
دفتر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے نشانہ بنائے جانے اور قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری اور ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، اسرائیلی قبضے کی مذمت کریں، اسے روکیں، اسرائیل کے جنگی و انسانیت سوز جرائم پر مقدمہ چلائیں اور جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے جو بھی ممکن ہے کریں۔
دفتر نے مزید کہا ہے کہ "ہم، نسل کشی کے خاتمے، غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے تحفظ کی یقین دہانی اور نشانہ بنا کر قتل کے جرائم کے سدّباب کے لیے سنجیدہ اور مؤثر دباؤ کا مطالبہ کرتے ہیں۔"
حکام کے مطابق، اسرائیلی فوج نے منگل کی شام غزہ پر مہلک حملوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا جن میں 35 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اکتوبر 2023 سے تا حال غزہ پر حملوں کے دوران، زیادہ تر عورتوں اور بچوں سمیت، 68,500 سے زائد افراد کو قتل اور 170,000 سے زائد افراد کو زخمی کر چُکا ہے۔