دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے ملک کے تین غیر جوہری اصولوں کی واضح توثیق کرنے سے گریز کیا ہے
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
جاپانی وزیر اعظم ثناء تاکا ایچی ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کی 81 ویں برسی کے موقع پر امن کی یادگاری تقریب سے خطاب کر رہی ہیں۔ / AFP

جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نےجاپان کے تین غیر جوہری اصولوں کی واضح طور پر دوبارہ توثیق کرنے سے گریز کیا۔

جمعرات کو ، ہیروشیما پر امریکی ایٹم بم حملے کی 81ویں برسی کی، سالانہ یادگاری تقریب میں شرکت کے بعد جاری کردہ بیان میں  تاکائیچی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت جاپان کی طویل عرصے سے جاری غیر جوہری پالیسی کی پابند ہے اور جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کے لیے "حقیقت پسندانہ اور عملی" کوششیں جاری رکھے گی۔

تاہم، خطے میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث اس پالیسی پر بحث میں شدت آنے کے باوجود، انہوں نے اس بات کا واضح عہد نہیں کیا کہ وہ جاپان کے تین غیر جوہری اصولوں، یعنی جوہری ہتھیار نہ بنانے، نہ اپنے پاس رکھنے اور نہ ہی انہیں جاپانی سرزمین میں داخلے کی اجازت دینے پر، بدستور قائم رہیں گی۔

ہیروشیما کی یاد میں تقریب

تقریب کے دوران ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے عالمی رہنماؤں سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا اور  کہا ہے کہ یہ ہتھیار آج بھی بین الاقوامی تنازعات میں "دھمکی اور خوف پیدا کرنے کے آلے" کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے جوہری تخفیفِ اسلحہ کے لیے کثیرالجہتی کوششوں کو ازسرِنو فعال کرنے پر زور دیا اور خبردار کیا  ہےکہ طاقت کے استعمال کو قبول کرنا ہیروشیما یا ناگاساکی جیسے ایک اور سانحے کے خطرے کو بڑھا رہا ہے ۔

تقریب میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 15 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ یہ وہی لمحہ تھا جب 6 اگست 1945 کو امریکہ نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا اور جس کے نتیجے میں اسی سال کے اختتام تک اندازاً ایک لاکھ چالیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریافت کیجیے
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا