شام: YPG کے دہشت گردوں نے پانی کی مرکزی پائپ لائن تباہ کر دی

دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کی تخریب کاری کے نتیجے میں رقہ کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی

By
شامی فوج دریائے فرات کے مغرب میں پیش قدمی کر رہی ہے جبکہ YPG دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ / AA

دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے دریائے فرات کے پرانے  پُل کو تباہ کرنے کے نتیجے میں  شام کے شمالی شہر رقہ کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی 'سانا'نے رقہ میں اپنے نمائندے کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں  کہا ہے کہ " وائے پی جی  دہشت گرد گروپ نے پرانے پُل کے ساتھ ساتھ بچھی ہوئی رقہ کے لئے  پانی کی  مرکزی پائپ لائنیں تباہ کر دی ہیں جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے"۔

ایجنسی نے اگلی خبر میں  اسی گروپ کے رقہ میں 'نیا الرشید پل' بھی دھماکے سے اڑانے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں شامی فوج نے صوبہ رقہ کے اسٹریٹجک ضلعے 'الطبقہ' پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا  اور YPG دہشت گرد گروپ کو وہاں سے بے دخل کر دیا تھا۔

شامی فوج کے آپریشن ڈپارٹمنٹ نے کہا  تھا کہ سرکاری افواج نے  ضلع  طبقہ کو حفاظت میں لے کر  YPG کے دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔