لیبیا: غیر قانونی نقل مکانوں کی کشتیاں اُلٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
لخمس کے ساحل پر تقریبا 100 افراد پر مشتمل دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں چار تارکین وطن ہلاک ہوگئے ہیں: لیبیا ہلال احمر
لیبیا ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی لیبیا میں الخمس کے ساحل پر تقریبا 100 افراد پر مشتمل دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں چار تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
تنظیم نے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں، بروز جمعرات ، رات دیر گئے، الخمس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنے کی اطلاع ملی تھی۔ پہلی کشتی میں 26 بنگلہ دیشی تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 ہلاک ہو گئے ہیں۔
لیبیا ہلال احمر کے مطابق دوسری کشتی میں مجموعی طور پر 2 مصری اور 67 سوڈانی شہریوں سمیت کُل 69 افراد سوار تھے ۔ جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی مدد اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں جمع کرنے کے لئے امدادی ٹیمیں علاقے پہنچی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ لیبیا کو ،براستہ بحیرہ روم یورپ کے لئے غیر قانونی نقل مکانی کے لئے ایک روانگی کے مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ حکام کو ہجرت کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بحیرہ روم کے ساحل کے ساتھ یورپی یونین کے ممالک اپنے ساحلوں پر آنے والے بے قاعدہ تارکین وطن کی آمد پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس سال وسطی بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد پہلے ہی ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔