مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای "اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر، مجلسِ خبرگان کے معزز نمائندوں کے فیصلہ کن ووٹ کی بنیاد پر مقرر اور متعارف کرائے  گئے ہیں۔
ایران نے خامنہ ای کےفرزند مجتبی کو نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا — ایرانی میڈیا
مجتبیٰ پاسداران انقلاب میں اور اپنے مرحوم والد کے اب بھی بااثر دفتر میں مضبوط حمایت رکھتے ہیں۔ / AP
9 مارچ 2026

ایرانی میڈیا   کے مطابق  ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے ملک کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے والد علی خامنہ ای کی جگہ نامزد کیا ہے ۔

مجتبیٰ، جو پاسدارانِ انقلاب سے قربت رکھنے  والے درمیانے درجے کے ایک عالم ہیں، طویل عرصے سے ایران کی حکمران اشرافیہ کے بعض حلقوں کی نظر میں اپنے والد کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھے جاتے تھے ۔

اگرچہ ایران کے حکمران نظریے میں وراثتی جانشینی کے اصول کی مخالفت کی جاتی ہے، ان کے پاس IRGC اور ان کے مرحوم والد کے اب بھی بااثر دفتر میں مضبوط حامی موجود ہیں۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای "اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے تیسرے رہنما کے طور پر، مجلسِ خبرگان کے معزز نمائندوں کے فیصلہ کن ووٹ کی بنیاد پر مقرر اور متعارف کرائے  گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ روحانی ادارے نے نئے رہنما کے انتخاب میں "لمحہ بھر کے لیے بھی ہچکچاہٹ سے کام  نہیں  لیا"۔

مزاحمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ مجتبیٰ "اناڑی" ہے اور انہیں ایران پر حکمرانی کرنے والے کے بارے میں ہماری رائے لینی چاہیے۔

انہوں نے اعلان سے پہلے ABCنیوز کو بتایا تھا کہ"اگر اسے ہماری منظوری نہ ملی تو وہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا۔"

 ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا کہ مجتبیٰ موجودہ حساس حالات میں ملک کی قیادت کر سکتے ہیں اور نئے اعلیٰ رہنما کے گرد یکجہتی کا مطالبہ کیا۔

ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے بھی کہا کہ وہ نئے اعلیٰ رہنما کی پیروی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں