ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ نئے اقتصادی معاہدے طے کریں گے
"ہمارا ہدف واضح ہے۔ ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو زیادہ خوشحال اور مضبوط مستقبل کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں۔" نائب ترک صدر
ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ نئے اقتصادی معاہدے طے کریں گے
ترکی کے نائب صدر جویدت یلماز 12 فروری 2026 کو انقرہ، ترکی میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر اعظم اونال اُستل سے ملاقات کے بعد پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔ / Anadolu Agency

ترکیہ کے نائب صدر جیوَدت یلماز نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تعاون کو آگے بڑھائیں گے اور مارچ کے آخر تک ایک نئے اقتصادی معاہدے کو حتمی شکل دے دیں گے۔

انقرہ میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  وزیراعظم اُنال اُسطُل سے ملاقات کے بعد یلماز نے جمعرات کو گفتگو کو مثمر قرار دیا اور کہا کہ ایک نئے اقتصادی اور مالیاتی تعاون کے فریم ورک پر کام جاری ہے۔

یلماز نے کہا کہ"ہمارا ہدف واضح ہے۔ ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو زیادہ خوشحال اور مضبوط مستقبل کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں۔"

انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے درمیان تعلقات "دو ممالک کے عام تعلقات نہیں اور ترکی بطور ضامن ریاست شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔"

یلماز نے کہا کہ موجودہ تعاون پروٹوکول مؤثر انداز میں نافذ کیا گیا ہے اور دونوں فریقین کا ہدف ہے کہ مارچ کے آخر تک نئے معاہدے پر مذاکرات مکمل کر لیے جائیں۔

مسئلہ قبرص پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی حل کی بنیاد "جزیرے کے حقائق" پر ہونی چاہیے، جس میں "دو ریاستیں اور دو اقوام"  اور خودمختاری کی مساوات شامل ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ"ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تعاون کے جذبے کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھیں گے"، ہمارے خطے میں جو کوئی  بھی چال چلنے کی کوشش کرے گا، خطے کے حقائق انہیں ناکارہ ثابت کر دیں گے۔

ملاقات کے   بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیراعظم اُنال اُسطُل نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی بات کی اور اس حوالے سے یونان، اسرائیل اور جنوبی قبرص کی یونانی انتظامیہ کے درمیان دستخط شدہ دفاعی پروٹوکول کا حوالہ دیا۔

انہوں  نے کہا کہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد یونان، اسرائیل اور یونانی انتظامیہ نے  اسلحہ سازی کی  دوڑ کی جانب قدم رکھا ہے اور الزام لگایا کہ وہ میڈیا میں اپنی نئی دفاعی خریداریوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبرصی  ترک"اکیلے نہیں" اور زور دیا کہ جمہوریہ ترکیہ مادر وطن کے طور پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شانہ بشانہ ہے۔

اُنال اُسطُل نے تین طرفہ دفاعی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ" وہ جو بھی کریں، ہمیں اس بات کا کوئی شک نہیں کہ جب وقت آئے گا تو ہم اسی طرح اور اسی عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔"

انہوں نے  یہ بھی دہرایا کہ جزیرے پر دو قومیں اور دو ریاستیں موجود لہذا کسی بھی حل میں اس حقیقت کی عکاسی ہونی چاہیے۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی