دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
وس نے مغربی یوکرین میں برشتنسکا اور دوبروتویرسکا پاور پلانٹس پر حملے کیے، جس کے بعد کیف نے پولینڈ سے ہنگامی امداد طلب کی گئی ہے۔
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
23 جنوری 2026 کو یوکرین میں، ملک کے توانائی کے نظام پر روسی میزائل حملے کے بعد مزدور تباہ شدہ پاور پلانٹ کی مرمت کر رہے ہیں۔ / AP
7 فروری 2026

ریاستی گرڈ آپریٹر نے ہفتے کو کہا  ہےکہ روسی افواج کے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایک "بڑے حملے" نے پورے ملک میں بجلی کی بندشیں پیدا کر دی ہیں۔

اگرچہ دونوں ممالک نے تقریباً چار سالہ جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں بات چیت کی ہے، روس نے حالیہ دنوں میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکرینی حکام نے ماسکو پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے ایسی بندشیں ہوئیں کہ لاکھوں افراد روشنی یا ہیٹنگ سے محروم رہ گئے، جب کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے  ہے۔

یوکرین کی وزیرِ اعظم یولیا سیورنکو نے کہا کہ روس نے مغربی یوکرین میں برشتنسکا اور دوبروتویرسکا پاور پلانٹس پر حملہ کیا، جس کے بعد کیف نے پولینڈ سے ہنگامی امداد طلب کی ہے۔

گرڈ آپریٹر Ukrenergo نے ہفتے کو کہا کہ "روس، یوکرینی پاور گرڈ زپر  وسیع پیمانے کے حملوں  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔"

انہوں نے ٹیلیگرام پر اپنے بیان میں کہا:"دشمن کی طرف سے پہنچنے والے نقصان کے باعث زیادہ تر علاقوں میں ہنگامی طور پر بجلی کی ترسیل  بند ہے۔"

"حملے تاحال جاری ہیں۔ بحالی کے کام سیکورٹی صورتحال  کی بحالی  کے ساتھ  ہی شروع کیے جائیں گے۔"

جنوری سے یوکرین اور روس نے ابو ظہبی میں امریکی ثالثی میں دو بار  مذاکرات کیے ہیں۔

کیف اور ماسکو نے ایک بڑا قیدیوں کا تبادلہ طے کیا ہے لیکن علاقے کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جو مذاکرات میں ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ماسکو نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین نے روسی دارالحکومت میں جمعہ کو ایک اعلیٰ عسکری خفیہ افسر  کے خلاف قاتلانہ حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ کیف نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن