صدر ایردوان کی عوامی نشریاتی ادارے TRT کی 61 ویں سالگرہ پر مبارکباد
ٹی آر ٹی نے دنیا کے نمایاں میڈیا اداروں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ترکیہ کی صدا کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو اس کی 61ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ادارے کی ذمہ دار، غیر جانبدار اور اصولی صحافت کے عزم کو سراہا۔
ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں، اردوان نے کہا کہ ٹی آر ٹی نے دنیا کے نمایاں میڈیا اداروں میں اپنی جگہ بنائی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ترکیہ کی صدا کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے ٹی آر ٹی کے تمام اراکین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے کام میں مزید کامیابی کی تمنا کا اظہار کیا۔ صدر کا یہ پیغام اس وقت آیا ہے جب نشریاتی ادارہ چھ دہائیوں سے زائد عوامی خدمت اور مختلف پلیٹ فارمز اور زبانوں میں خبریں نشر کر رہا ہے۔
ترک صدر کے بعد سربراہِ اطلاعات فخرالدین آلتون نے بھی ٹی آر ٹی کو مبارکباد پیش کی اور ادارے کو سچائی، قومی یادداشت اور عالمی مواصلاتی کوششوں میں ترکیہ کے اہم ستون کے طور پر بیان کیا۔
ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں آلتون نے ٹی آر ٹی کو "ہماری قوم کی آواز اور ہماری ریاست کی یادداشت" قرار دیا اور صحافت اور عوامی خدمات میں اس ادارے کی چھ دہائیوں پر محیط سرماِئے کی تعریف کی۔
آلتون نے کہا، "ٹی آر ٹی نے نہ صرف اپنی دہائیوں پر محیط نشریاتی تجربے کے ساتھ دنیا بھر تک خبریں پہنچائی ہیں، سچائی کا ساتھ دیا ہے، اقدار کو جنم دیا ہے ریاست اور عوام کے درمیان ایک مضبوط مواصلاتی پل تعمیر کیا ہے۔"
انہوں نے ترکیہ کی عالمی آواز کو بلند کرنے میں ٹی آر ٹی کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ نشریاتی ادارہ ملک کی بین الاقوامی انصاف کی جستجو اور اطلاعات کی خودمختاری کے نقطہ نظر کا نمائندہ ہے۔
آلتون نے کہا، "آج، ٹی آر ٹی محض ایک میڈیا ادارہ ہی نہیں بلکہ ترکیہ مواصلاتی ماڈل کی علامت ہے جو سچائی، اقدار اور نقطہ نظر کو ترجیح دیتا ہے۔"
انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے " ترکیہ صدی" کے نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشریاتی ادارہ عالمی سطح پر ترکیہ کے وجود کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
حکومت کی اسٹریٹجک مواصلاتی پالیسی کے ایک حصے کے طور پر، آلتون نے ٹی آر ٹی کی ادارہ جاتی طاقت، پیداواری صلاحیت اور عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون کا عندیہ دیا ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر، آلتون نے موجودہ اور سابقہ ٹی آر ٹی عملے کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے عوامی نشریاتی سفر میں مزید کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔