افغانستان میں تین دنوں میں برفباری اور بارشوں سے 60 سے زائد افراد لقمہ اجل
حکام کا کہنا ہے کہ برف نے سالنگ ہائی وے بند کر دی ہے، جس سے 360 خاندانوں کو متاثر کیا گیا ہے اور سفر کے لیے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔
افغانستان کی آفات اور ہنگامی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں برفباری اور شدید بارشوں کے باعث 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان کی آفات اور ہنگامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نقشے کے مطابق یہ ہلاکتیں بدھ سے جمعہ کے درمیانی عرصے میں بنیادی طور پر ملک کے وسطی اور شمالی صوبوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ANDMAنے ایکس پر کہا کہ 'ابتدائی ہلاکتوں اور تباہی کے اعداد و شمار میں 110 زخمی اور 458 گھر جزوی یا مکمل طور پر مسمار شامل ہیں۔
ایک ترجمان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجموعی طور پر 360 خاندان متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں سے برف پوش سڑکوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی۔
صوبائی اتھارٹی پروان نے کہا کہ سالنگ شاہراہ، جو افغانستان کا ایک اہم راستہ ہے، بند کر دی گئی ہے۔
وسطی بامیان صوبے میں ایک پہاڑی گزرگاہ پر پھنسے مسافروں کو خوراک فراہم کی گئی ہے۔