یوکرین: روسی ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک
اوڈیسا اور خارکیف پر رات بھر کے روسی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں: یوکرین
یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ اوڈیسا اور خارکیف پر رات بھر کے روسی حملوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شہر کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی لِساک کے مطابق، ایرانی ساختہ ڈرونوں نے جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا کو نشانہ بنایا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور رہائشی عمارتوں اور ایک گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
لساک نے آج بروز سوموار جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ رات کے حملے کے نتیجے میں ایک 35 سالہ مرد ہلاک اور ایک 19 سالہ لڑکی سمیت 2 دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
علاقائی گورنر اولیگ کیپر نے شہر پر بھاری حملے کی اور نتیجتاً آگ لگنے کی تصدیق کی ہے لیکن فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امن مذاکرات کے باوجود بمباری جاری ہے
یوکرین کے شمالی علاقے خارکیف پر ڈرون حملوں کے بعد ہنگامی امدادی عملے نے ایک عورت اور ایک 10 سالہ لڑکے کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
امدادی عملے نے ٹیلگرام سے جاری کردہ بیان میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ ، دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے مہلک ترین تنازعے کے حل کی خاطر، ایک طرف روس، امریکی حمایت یافتہ، مذاکرات میں شریک ہے تو دوسری طرف یوکرین پر حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اگرچہ واشنگٹن رواں سال کے وسطِ تک جنگ ختم کرنے کا خواہش مند ہے لیکن کیف اور ماسکو خطہ جاتی تقسیموں پر متفق نہیں ہیں۔روس ، یوکرین کے مشرقی ڈونٹسک خطے پر مکمل کنٹرول کا مطالبہ کر رہا ہے۔