جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مزید 4 فلسطینی ہلاک
طبی ذرائع کے مطابق، جنوبی غزہ میں دو اور شمالی غزہ میں دو افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
محصور غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیل نے کم از کم چار فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا،
طبی ذرائع کے مطابق، جنوبی غزہ میں دو اور شمالی غزہ میں دو افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
طبی عملے نے مزید کہا کہ اسرائیل نے جبالیہ کیمپ، بیت لحیا اور جبالیہ میں دیگر افراد کو بھی زخمی کیا۔
اکتوبر 2023 سے غزہ میں اپنی نسل کشی کے دوران اسرائیل نے کم از کم 71,412 فلسطینیوں کو ہلاک جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں اور 171,314 کو زخمی کیا ہے ۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے مقبوضہ علاقے کے بیشتر حصوں کو ملبے میں تبدیل اور پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔
اسرائیل نے 10 اکتوبر کو نافذ العمل ہونے والی غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرنا جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 442 فلسطینی ہلاک اور 1,236 زخمی ہوچکے ہیں۔