نیا شام
1 منٹ پڑھنے
پی کے کے/وائی پی جی دہشت گرد تنظیم کا شام میں حملہ،1 شخص ہلاک
ایس ڈی ایف کے نام سے منسوب  دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی نے بدھ کے روز شام میں شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک ہی خاندان کے دو زخمی ہوئے
پی کے کے/وائی پی جی دہشت گرد تنظیم کا شام میں حملہ،1 شخص ہلاک
11 ستمبر 2025

ایس ڈی ایف کے نام سے منسوب  دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی نے بدھ کے روز شام میں شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک ہی خاندان کے دو زخمی ہوئے۔

شامی عرب نیوز ایجنسی (سانا) نے اطلاع دی ہے کہ ایس ڈی ایف نے حلب کے مشرقی دیہی علاقے میں قصبے الخفصہ کے اطراف میں مارٹر گولوں کے ساتھ ساتھ منبج کے دیہی علاقے کے گاؤں القیاریہ میں گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔

یہ کشیدگی 10 مارچ کو شام کے صدر احمد الشرع اور پی کے کے/وائی پی جی دہشت گرد گروپ کے ایک سینئر سرغنہ فرحت عبدی شاہین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے چند ماہ بعد ہوئی ہے، جس کا مقصد شمال مشرقی شام میں سول اور فوجی اداروں کو ریاستی انتظامیہ میں ضم کرنا، شام کے علاقے کے اتحاد کی تصدیق کرنا اور تقسیم کے منصوبوں کو مسترد کرنا ہے۔

تاہم تنظیم نے ایک سے زیادہ بار معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

شامی حکومت 24 سال  کے بعد 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ملک میں سیکیورٹی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے

دریافت کیجیے
اسرائیل کے ساتھ ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر پیشرفت ہورہی ہے:شامی صدر
ہم شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں:سلامتی کونسل
شام: اسد دور کا جنگی مجرم نبیل دریسی گرفتار
دروزی عوام کو شہر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے: سویدا انتظامیہ
شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ستمبر میں ہونگے
نیتن یاہو کی شام سے متعلق  پالیسیوں پر امریکی حکام  میں بے چینی میں اضافہ
شامی حکومت نے ہنگامی  کمیٹی تشکیل دے دی
حکومتِ شام نے سویدا میں فی الفورجنگ بندی کا اعلان  کر دیا
دُزی رہنما:ترکیہ اور عرب ممالک کو ثالثی کا کردار ادا کریں
نیتن یاہو نے دُرزیوں کا تحفظ کرنے  کی آڑ میں  جنوبی  شام  میں داخلہ بند کر دیا
اسرائیل کے امریکہ کی جانب سے مذمت کرنے سے انکار کے بعد  سویدا پر نئے حملے
شام: السویدہ میں جنگ بندی پر اتفاق قائم
اسرائیلی فوج کا دمشق کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ
جنوبی شام میں خون ریز تصادم،درجنوں ہلاک و زخمی
اسرائیل پر شام کے کھیتوں میں آگ لگانے کا الزام
امریکی وزیر خارجہ کی شامی ہم منصب سے بات چیت میں 'دہشت گرد' نامزدگیوں کی جائزے کی نشاندہی
دمشق کے ایک گرجا گھر پر داعش کا خودکش حملہ،صدر ایردوان کی مذمت
دمشق کے گرجا گھر پر حملہ،ترکیہ کی مذمت
درعا پر اسرائیلی حملے میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے:شام
یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں