امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں:امریکہ
ایران کے لیے ورچوئل امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کو فوری طور پر ترک کر دیں کیونکہ پورے ملک میں بے چینی تیزی سے بڑھ رہی ہے
ایران کے لیے ورچوئل امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کو فوری طور پر ترک کر دیں کیونکہ پورے ملک میں بے چینی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
سفارتخانہ نے سیکیورٹی الرٹ میں کہا کہ فوری طور پر ایران چھوڑ دیں اور امریکی حکومت کی مدد کے بغیر ایران چھوڑنے کا منصوبہ بنائیں۔
سفارت خانے نے مزید کہا کہ اگر آپ نکل نہیں سکتے تو اپنے رہائشی مقام یا کسی محفوظ عمارت کے اندر ایک محفوظ جگہ تلاش کریں۔
اس مشورے میں ایران میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ متبادل مواصلاتی ذرائع کا منصوبہ بنائیں اور اگر محفوظ ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ جاتے ہوئے ایران چھوڑنے پر غور کریں۔
سفارتخانہ نے کہا کہ امریکی-ایرانی دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو ایران سے ایرانی پاسپورٹ پر ہی نکلنا ہوگا اور واضح کیا کہ ایرانی حکومت دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتی اور ایسے افراد کو محض ایرانی شہری سمجھا جائے گا۔
سفارتخانہ نے انتباہ کیا کہ امریکی پاسپورٹ دکھانا یا امریکہ سے روابط کا مظاہرہ کرنا ایرانی حکام کے لیے کسی کو حراست میں لینے کی وجہ بن سکتا ہے۔"
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے بارے میں عسکری اور خفیہ آپشنز پر غور کر رہی ہے
اگرچہ ٹرمپ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ اگر ایرانی حکام نے مظاہروں کو دبانے کے لیے طاقت استعمال کی تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔
رپورٹس سے معلوم ہوا کہ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کے علاوہ متعدد آپشنز پر معلومات دی گئی ہیں ۔
یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم منگل کو وائٹ ہاؤس میں ایران کے لیے اپ ڈیٹ شدہ اختیارات پر بات کرے گی۔
اتوار کو ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے اور کیونکہ جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بارے میں ہر گھنٹے کی بنیاد پر رپورٹس حاصل کر رہے ہیں لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ امریکہ کب، کہاں یا کیسے کارروائی کرے گا