دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
مساوی حیثیت، باہمی احترام، اور باہمی مفادات " لازم ہیں اور ایک پائیدار معاہدے کے ستون ہیں۔
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
"عہد نبھائے جانے چاہییں،" ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا۔ / Reuters

عمان میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات سےقبل، ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ تہران "نیک نیتی" کے ساتھ سفارتکاری کر رہا ہے اورذمہ داریوں کو پورا کیا جانا چاہیے۔"

عباس عراقچی نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ایران کھلی آنکھوں اور گزشتہ برس  کے واقعات کو بالائے طاق  رکھتے ہوئے سفارتکاری کر رہا  ہے۔ ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اپنے حقوق پر قائم ہیں۔"

 انہوں  نےاس بات پر زور دیا کہ مساوی حیثیت، باہمی احترام، اور باہمی مفادات " لازم ہیں اور ایک پائیدار معاہدے کے ستون ہیں۔"

واشنگٹن اور تہران  کے جمعہ کوعمان  میں جوہری مذاکرات طے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کشنر اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف امریکی وفد کی نمائندگی کریں گے۔

ملک کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے اطلاع دی  ہے کہ ایران کی نمائندگی عباس عراقچی کی قیادت میں ایک سفارتی وفد کرے گا اور  ایرانی وزیر خارجہ  عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ چکے ہیں ۔

مذاکرات اس ہفتے کے آغاز میں مشکوک قرار پائے تھے، مگر ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے انادولو کو تصدیق کی کہ یہ مذاکرات ہوں گے۔

یہ بات چیت واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہو رہی ہے، جس کی وجہ خلیج میں امریکی فوجی تعیناتی اور دسمبر کے آخر سے ایران میں شروع ہونے والے احتجاجات کے بعد ٹرمپ کی طرف سے بار بار فوجی کاروائی کی دھمکیاں ہیں۔

حالیہ ایام  میں کئی ممالک نے کشیدگی میں گراوٹ لانے کے لیے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے، جس میں ترکیہ نے خاص طور پر فعال کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ اور اس کا حلیف اسرائیل ایران پر جوہری ہتھیار تیار کرنے  کی کوشش کا الزام لگاتے ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، جس میں بجلی پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

 

دریافت کیجیے
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک