چین میں بڑے سیاسی اجلاس شروع ہوگئے
چین نے سالانہ ترقیاتی ہدف، دفاعی بجٹ اور آئندہ پانچ سالہ منصوبے کے اعلان کے لئے "دو نشستی" سیاسی اجلاسوں کا آغاز کر دیا
چین نے آج بروز بدھ، سالانہ ترقیاتی ہدف، دفاعی بجٹ اور آئندہ پانچ سالہ منصوبے کے اعلان کے لئے "دو نشستی" سیاسی اجلاسوں میں سے پہلے کا آغاز کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اصلاحات کی ضرورت کے باوجود بیجنگ اپنے موجودہ راستے سے زیادہ انحراف نہیں کرے گا۔
"عوامی گرینڈ ہال" میں اور صدر شی جن پنگ کے زیرِ نگرانی منعقدہ یہ سیاسی اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہیں گے ۔ اجلاس میں چین کے لیڈر کےاور حزب اقتدار کمیونسٹ پارٹی کے قبل ازیں کئے گئے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
سالانہ 'دو نشستی' سیاسی اجتماع کاآغاز آج بروز بدھ 'چین عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس' کے آغاز سے ہوا ۔ چین کا 15واں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ نشستوں کا مرکزی نقطہ ہوگا۔
وزیرِ اعظم لی چیانگ جمعرات کو 'قومی پیپلز کانگریس' NPC نامی دوسری نشست کا افتتاح کریں گے۔ اس اجلاس میں وہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے لیے اہم ترقیاتی اہداف کا اعلان کریں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے پر حل طلب مسائل میں سست گھریلو کھپت، کم ہوتی آبادی اور بڑھتی ہوئی ضعیف آبادی شامل ہیں۔
اگرچہ چینی رہنماؤں نے "نئی رسد کے ذریعے نئی طلب پیدا کرنے اور مضبوط جدت پسند تدابیر کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے لیکن تجزیہ کار خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ شی کی سکیورٹی ترجیحات کو فوقیت دینے پر مبنی پالیسی اور مضبوط اقتدار ان عزائم کو پیچھے دھکیل دیں گے۔
ایک ترجمان نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ قومی پیپلز کانگریس، قومی مقنّنہ، بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات، سماجی مدد اور طبی بیمہ سے متعلقہ قوانین بھی منظور کرے گی۔
" SOAS چین انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اسٹیو ٹسنگ نے اے ایف پی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " اجلاس کا مقصد شی کی پہلے سے طے کردہ سَمت پر مزید توجہ دینا ہے "۔