ترک صدر کی طرف سے تعاون، پائیدار سپلائی چینز کی ضرورت پر زور
"میں جی۔20 گروپ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کہیں زیادہ اشتراک کی حامل عالمی معیشت کی تشکیل میں بڑھ کر ذمہ داری قبول کرے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔"، ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کی بحالی کے لیے جڑوں تک پھیلے ہوئے بین الاقوامی تعاون، نئے پالیسی طرائق اور پائیدار سپلائی چینز درکار ہیں۔
ہفتے کو جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں جی20 رہنماؤں کے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے، ترک صدر نے انقرہ کی جانب سے، خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک کے لیے قرض کے ڈھانچے کو ازسر نو ترتیب دینے کے عمل میں منصفانہ اور مساوی سلوک کے اصول پر مبنی نقطۂ نظر اپنانے کی حمایت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ، "میں جی۔20 گروپ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کہیں زیادہ اشتراک کی حامل عالمی معیشت کی تشکیل میں بڑھ کر ذمہ داری قبول کرے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔"
ترک صدر سمٹ کے لیے جوہانسبرگ میں موجود ہیں؛ یہ دو روزہ اجلاس ہفتے کو شروع ہوا اور اس کا محور دنیا کے چند انتہائی اہم اور چیلنجز کے فوری حل پر توجہ دینا ہے۔