دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپی مجھے اپنا لیڈر مانتے ہیں: ٹرمپ
یورپی ممالک کہتے ہیں کہ امریکہ کے صدر اتنے قابل ہیں کہ انہیں یورپی ممالک کا بھی رہنما سمجھا جا سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یورپی مجھے اپنا لیڈر مانتے ہیں: ٹرمپ
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے متعدد عالمی بحرانوں کو ہلکا کرنے میں مدد کی ہے۔ / Reuters

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بروز جمعرات  وائٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کامیابیوں  کا ذکر کیا اور اسمبلی ممبران سے کہا ہے کہ امریکہ اپنی بین الاقوامی حیثیت دوبارہ حاصل کر چُکا ہے اور اس نے کئی عالمی بحران حل کرنےمیں مدد کی ہے۔

اسمبلی اور سینٹ اراکین  اور دوہری پارٹیوں والے ممبران کی شرکت سے منعقدہ ،کانگریس کے روایتی سالانہ تفریحی، اجلاس سے خطاب میں  ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی رہنماوں کے، واشنگٹن سے قیادت کے، مطالبے بتدریج زور پکڑ رہے ہیں۔ یورپی ممالک کہتے ہیں کہ امریکہ کے صدر اتنے قابل ہیں کہ انہیں یورپی ممالک کا بھی رہنما سمجھا جا سکتا ہے"۔  

یورپی سربراہان کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ "وہ ہماری بات سنتے ہیں اور ان کی نگاہ میں ہمارے لئے ایسا  احترام  ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا"۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا  ہےکہ "امریکہ نے آٹھ جنگوں کا معاملہ  حل کیا ہے۔ہمیں، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تناؤ  کے حل میں بھی  سفارتی مداخلت کرنا پڑ سکتی ہے۔ہم،کچھ ٹیلی فونک مذاکرات  کریں گے تاکہ اس معاملے کو دوبارہ درست راستے پر لایا جا سکے"۔

صدر ٹرمپ نے بعض ممالک کے امریکہ سے فائدہ اٹھانے کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کا مقصد دنیا بھر میں مضبوط تعلقات برقرار رکھنا ہے ۔بہت سے ممالک سالوں تک ہمیں لوٹتے رہے ہیں  تاہم  ہم جتنے زیادہ ممالک کے ساتھ ممکن ہو  اچھے تعلقات رکھنا چاہتے  ہیں"۔

دریافت کیجیے
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور