اسرائیلی حملہ: شامی گاؤں میں 13 افراد ہلاک
شام کے جنوب مغربی گاوں بیت جن پر اسرائیلی حملے میں گاوں کے 13 دیہاتی ہلاک
شام کے جنوب مغربی گاوں بیت جن پر اسرائیلی حملے میں گاوں کے رہائشی قسّیم حمادہ کا، دو بیٹوں، ایک بہو اور 4 اور 10 سالہ دو پوتوں پر مشتمل،پورا گھرانہ ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ پانچ افراد اسی دن اسرائیلی فورسز کے حملے میں مارے جانے والے 13 دیہاتیوں میں شامل تھے۔
گذشتہ مہینے گاوں پر اسرائیلی فوجیوں کا یہ چھاپہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل پر حملے کی تیاری میں مصروف ایک عسکریت پسند گروپ کے اراکین کی گرفتاری کے لئے کیا گیا ہے۔ مسلح افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ نتیجتاً اسرائیلی فوج نے جوابی فائر کیا اور فضائی تعاون بھی طلب کیا تھا۔
بیت جن کے دیگر دیہاتیوں کی طرح حمادہ نے بھی گاؤں میں مسلح افراد کی موجودگی کے اسرائیلی دعووں کو مسترد کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہتھیار بند دیہاتیوں کی نگاہ میں اسرائیلی قابض قوّت ہیں لہٰذا انہوں نے ان کا مقابلہ کیا لیکن انہیں ٹینک اور توپ فائرنگ کے بعد ایک ڈرون حملے کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ شامی حکومت نے اسے «قتلِ عام» قرار دیا ہے۔
اس چھاپے اور شام کے اندر حالیہ اسی نوعیت کے اسرائیلی اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کیا اور مقامی لوگوں کو مایوس کیا ہے۔ امریکی دباؤ کے باوجود مستقبل قریب میں دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے امکانات کو ختم کر دیا ہے۔