امریکہ: شام نے "ایک نئے دور کا" آغاز کیا اور "قابلِ ذکر اقدامات" کیے ہیں

شام نے "ایک نئے دور کا " آغاز کیا اور اپنے سیاسی عبوری مرحلے میں "قابلِ ذکر اقدامات" کیے ہیں: مارکو روبیو

By
روبیو کا کہنا ہے کہ شام نے 'ایک نیا باب شروع کر دیا ہے' جبکہ کانگریس اسد دور کی پابندیاں منسوخ کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ / AP

امریکہ نے شام میں اسد دور کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شام نے "ایک نئے دور کا " آغاز کیا اور اپنے سیاسی عبوری مرحلے میں "قابلِ ذکر اقدامات" کیے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے  سوشل میڈیا 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم شامی عوام کی استقامت کا اعتراف کرتے ہیں اوراقلیتی گروہوں کو بھی اپنے احاطے میں لینے والے ایک پرامن، خوشحال اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات والے شام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں"۔

امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے دوپارٹیوں والے سربراہان نے بھی سالانہ دفاعی بِل   میں، شام پر اسد دور سے عائد،  پابندیوں کے خاتمے  کی شق کا خیرمقدم کیا اور اسے اسد دور کے خاتمے  کی پہلی برسی موقع پر ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین جم رِش اور تجربہ کار رکن  جین شاہین نے کہا  ہےکہ "اسد کے ظلم و ستم کے مقابل شامیوں کی قوت اور مزاحمت نے ، امریکی پابندیوں، روس کی اسد  حمایت  میں کمی اور  اسرائیل کے ایرانی عناصر کے مقابل مشترکہ طرزِعمل کی طفیل،   اسد دور کے زوال کے اور  بہتر مستقبل کے حالات پیدا کیے ہیں"۔

شام میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو منظرِ عام پر لانے والے رپورٹر 'سیزر' کے نام سے معنون ' سیزرایکٹ'  کی عائدہ کردہ پابندیوں کی منسوخی پر اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے رِش اور شاہین  نے بِل کی جلد از جلد کالعدمی کی اپیل کی ہے۔

ابھی ایک لمبا سفر باقی ہے

ممبران نے کہا  ہےکہ شام کے نئے حکام نے انسدادِ دہشت گردی کی  مشترکہ کوششوں کے لیے "سنجیدہ عزم" دکھایا ہے ۔ حالیہ پیش رفت "ایسے امن کا امکان فراہم کرتی ہے جو صرف ایک سال  پہلے تک ناقابلِ تصور تھا"۔

تاہم  انہوں نے شام  کے سامنے"ابھی بھی ایک طویل راستے " کی موجودگی سے خبردار کیا   اور دمشق پر زور دیا ہے کہ وہ من مانی گرفتاریوں اور فرقہ وارانہ تشدد کی واپسی کو روکے، روسی اور ایرانی اثر و رسوخ کو محدود کرے، غیرقانونی منشیات اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کرے اور 'صحافی آسٹن ٹائس' سمیت  گمشدہ امریکیوں کی تلاش میں مدد  کرے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس، قومی دفاعی منظوری ایکٹ (NDAA) کو حتمی شکل دے رہی ہے جس میں 2019 کے سیزر شہری تحفظ ایکٹ کی مکمل منسوخی بھی شامل ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے ہی عارضی چھوٹ  کے ذریعے بیشتر پابندیوں کو ختم کر دیا تھا لیکن اب  اس نے اسمبلی ممبران  پر زور دیا ہے کہ پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔