دنیا
3 منٹ پڑھنے
چین: آبنائے ہُرمز میں حملے فوری طور پر بند کئے جائیں
آبنائے ہرمز کا امن بحال کیا جائے خطے میں سلامتی و استحکام بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہے: گو جیائکن
چین: آبنائے ہُرمز میں حملے فوری طور پر بند کئے جائیں
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوا جیاکون نے کہا کہ بیجنگ چاہتا ہے کہ تمام فریق فوری طور پر فوجی کارروائیاں روک دیں۔ (فائل فوٹو) / Reuters
12 مارچ 2026

چین نے آبنائے ہرمز میں سکون کی اپیل کی اور کہا ہے کہ خطے کی سلامتی و استحکام کی یقین دہانی بین الاقوامی برادری کے مفاد میں ہے۔

چین وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیائکن نے آج بروز  جمعرات بیجنگ میں  معمول کی پریس بریفنگ میں کہا  ہے کہ خطے کی توانائی کی تجارت کو اور اس کے اطراف  کے علاقوں کو "محفوظ اور مستحکم" رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

انہوں نے تمام  فریقین سےفوجی کارروائیاں "فوری طور پر" بند کرنے ، مزید کشیدگی  سے گریز کرنے اورعلاقائی کشیدگی  کو عالمی اقتصادی ترقی کو متاثر کرنے سے روکنے  کی اپیل کی ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ  آیا بیجنگ ایران کو خفیہ معلوماتی حمایت فراہم کر رہا ہے؟' گو' نے ایک بار پھر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کی اپیل دہرائی  اور کہا ہےکہ "چین کی پوزیشن بدستور شکل میں  واضح ہے" ۔

بیجنگ اور تہران نے 2021 سے اپنی 25 سالہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھی ہے، جس کے تحت چین نے توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں ایرانی تیل کی مستحکم، رعایتی فراہمی کے بدلے میں 400 ارب ڈالر  تک سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔

جنگ سے پہلے چین ایران کی تیل برآمدات کا تقریباً 80 فیصد خرید رہا تھا، جو 2025 میں روزانہ تقریباً 1.38 ملین بیرل بنتی تھیں۔ یہ مقدار  چین کے سمندری راستے سے حاصل کردہ خام تیل کا 13 فیصد سے زائد ہے۔

ہرمز کی بندش نے خام تیل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر 28 فروری کے مشترکہ حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی تیزی سے بڑھ  گئی ہے۔ حملوں میں ایران کے دینی لیڈر علی خامنہ ای اور ایک اسکول کی  150 سے زائد طالبات سمیت کم از کم 1,200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران نے اسرائیل اور اردن، عراقسمیت امریکی فوجی اثاثے رکھنے والے دیگر خلیجی ممالک پر ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے جوابی کاروائی کی۔  

ایران  نے تقریباً یکم مارچ سےآبنائے  ہرمز کو عملاً  بند کر رکھا ہے۔یومیہ تقریباً 20 ملین بیرل تیل اور عالمی مائع قدرتی گیس کی تجارت کا تقریباً 20 فیصد  اس اہم سمندری راستے سے  کیا جاتا  ہے۔

بندش نے تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دیں۔

آبنائے ہُرمز کی کھولنے  کی کوشش میں، امریکہ نے اس  اسٹریٹجک گزرگاہ کے نزدیک متعدد ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تباہ ہونے والے جہازوں میں  کم از کم 16 عدد مائن بچھانے والے جہازبھی  شامل تھے۔

دریافت کیجیے
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ
سعودی پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر رات کو حملہ، ایران پر جوابی کاروائی
امریکی-اسرائیلی حملوں میں ایران کے ہوائی اڈوں اور سول مقامات کو نشانہ بنایا گیا
ترکیہ: مسلح جھڑپ کے بعد تین مشتبہ افراد غیر فعال کر دیئے گئے
اسرائیل: ہم نے شیراز میں ایران کی پیٹروکیمیکل فیکڑی کو نشانہ بنایا ہے
مشرق وسطی امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار " کلیدی سطح" تک پہنچ گیا ہے
اسرائیل کا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس نشانہ بن گیا
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں