چین کی طرف سے "دوستی اور شراکت داری' کی دعوت

چین اور امریکہ "شراکت دار اور دوست" بن سکتے ہیں اور انہیں  بننا بھی چاہیے کیونکہ ان کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے روشن امکانات پائے جاتے ہیں: نائب صدر ہان ژینگ

China’s vice president Han Zheng calls for "partnership and friendship" with the US

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے، جنوبی کوریا میں صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان متوقع ملاقات سے قبل جاری کردہ بیان میں،  امریکہ کے ساتھ "شراکت داری اور دوستی" کی اپیل کی ہے ۔

سرکاری خبر رساں ادارے سی جی ٹی این کے لئے جاری کردہ بیان میں ہان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک "شراکت دار اور دوست" بن سکتے ہیں اور انہیں  بننا بھی چاہیے کیونکہ ان کے درمیان وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے روشن امکانات پائے جاتے  ہیں۔

یہ بیان انہوں نے امریکی ریاستی اوریگون کے اسمبلی اسپیکر'راب ویگنر 'کے ساتھ ملاقات کے دوران دیاہے ۔

ہان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ "باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی  اور دوطرفہ فائدے" کے اصول پر تعاون کرے گا تاکہ اس نئے دور میں دنیا کی دو بڑی ترین معیشتوں کے درمیان تعلقات کے درست  راستے کاتعین کیا جا سکے۔ یہ حکمت عملی  دونوں ملکوں کے لئے بھی  اور دنیا کے لیے بھی  فائدہ مند ثابت ہو گی۔

ہان نے یہ  امید  بھی ظاہر کی ہے کہ ویگنر اور ان کے ساتھی اسمبلی ممبران دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور ملاقاتیں  جاری رکھیں گے،  دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات کو گہرا کریں گے اور چین۔امریکہ تعاون کی حوصلہ افزائی کے لئے  مثالی کردار ادا کریں گے"۔

ویگنر نے بھی علاقائی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ اوریگون نے چین کے ساتھ "دوستانہ تعاون" کی مضبوطی کے لیے ایک بل منظور کیا ہے۔