دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
ٹرمپ انتظامیہ نے برازیل کی جانب سے گزشتہ ماہ دو امریکی سفارت کاروں کو ویزے دینے سے انکار کے جواب میں، امریکہ میں تعینات برازیل کے سفیر کا ویزا منسوخ کر دیا ہے
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
امریکہ-برازیل / Reuters Archive

ٹرمپ انتظامیہ نے برازیل کی جانب سے گزشتہ ماہ دو امریکی سفارت کاروں کو ویزے دینے سے انکار کے جواب میں، امریکہ میں تعینات برازیل کے سفیر کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی سفارت کار آئندہ انتخابات سے قبل برازیل کا دورہ کرنا چاہتے تھے، اس کے علاوہ برازیل نے براسیلیا میں سفیر کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ امیدوار کی منظوری میں بھی تاخیر کی تھی۔

امریکی  امور  خارجہ نے کہا کہ منگل کو لیا گیا یہ فیصلہ برازیل کے اقدام کا ایک باہمی ردعمل تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام میں کئی بار تاخیر کی گئی تاکہ برازیل کے صدر لویز اناسیو لولا ڈی سلوا کو اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا موقع مل سکے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

تاہم، حکام کا کہنا تھا کہ اگر برازیل مناسب اقدامات کرے اور ٹرمپ کے نامزد کردہ سفیر کو قبول کر لے تو اس فیصلے کو  فوراًواپس لیا جا سکتا ہے۔

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے لولا کا مقابلہ 4 اکتوبر کے انتخابات میں سینیٹر فلاویو بولسونارو سے ہوگا، جن کے والد ماضی میں برازیل کے صدر رہ چکے ہیں۔

اس کارروائی کے باوجود، ایک  اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن برازیل کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ برازیل کے عوام کا احترام کرتا ہے،  اگر وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جس حکومت کا بھی انتخاب کریں۔

 

دریافت کیجیے
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا